ایمسٹرڈیم11جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ڈچ دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے مرکزی ٹرین اسٹیشن کے باہر ایک کار راہ گیروں پر چڑھ دوڑی۔ اس واقعے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہفتے کی شب پیش آنے والے اس واقعے کو ڈچ پولیس نے حادثہ قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے موقع پرپیش آیا ہے، جب صرف ایک ہفتہ قبل برطانوی دارالحکومت میں مشتبہ حملہ آوروں نے ایک وین کے ذریعے پیدل چلنے والوں کو کچلنے اور پھر چاقوؤں کے حملوں کے ذریعے آٹھ افراد کو ہلاک جب کہ 48 کو زخمی کر دیا تھا۔